ترقیاتی اسکیمات کے سی آر حکومت کی کامیابی کی ضمانت

   

ظہیرآباد رکن اسمبلی مانک راؤ کا ادعاء ، بی جے پی پر سخت تنقید
کوہیر /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں جاری فلاحی و ترقیاتی اسکیمات اور پروگرام تلنگانہ میں کے سی آر حکومت کو تیسری بار کامیابی کی ضمانت ہے ۔ ظہیرآباد رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ون نیشن ون الیکشن ہو یا پھر علحدہ الیکشن ہو کامیابی بی آر ایس کو ہی ہوگی ۔ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت جہاں پر بھی ہے وہاں کی حالات بد سے بدترین ہیں ۔ انہوں نے منی پور میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں کے حالات سے سب واقف ہیں۔ خواتین کو سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا بے قصور لوگوں کو قتل کردیا گیا ۔ قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی ۔ ڈبل انجن حکومت ان کو روکنے میں ناکام ہوگئی ۔ مانک راؤ نے بتایا کہ آج تلنگانہ غریب ماں باپ کو اپنی لڑکی کی شادی کرنے کیلئے فکرمند نہیں ہے کیونکہ حکومت نے شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کے روپ میں ایک لاکھ 116 روپئے عطیہ دے رہی ہے اور ہر گھر کو ڈبل بیڈروم ، گروہا لکشمی اسکیم کے تحت پلاٹ رکھنے والوں کیلئے 3 لاکھ جاری کئے جارہے ہیں۔ بیواؤں ، اپاہج ، تنہا خواتین ، بیڑی بنانے اور جھاڑوں سے سیندھی نکالنے والوں تک ہر ماہ وظائف دئے جارہے ہیں اور کسانوں کو 24 گھنٹے مفت سپلائی کی علاوہ رعیتو بندھو ، رعیتو بیمہ دیا جارہا ہے اور کسانوں کی فصل تیار ہونے کے بعد ان کے فصلوں کو خریدا جارہا ہے ۔ مشین بھگیرتا پروگرام کے تحت ہر گھر نل کنکشن دیا گیا ہے اور انہوں نے لڑکی پیدا ہونے سے شادی تک کے تمام اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے ۔ ہاسٹلوں میں تعلیم معیاری کھانوں کے ساتھ دی جارہی ہے ۔ زچہ اور بچہ کیلئے کے سی آر کٹ اور نیو ٹریشن کٹ اور تغذیہبخش غدا دیا جارہی ہے ۔