ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات میں تلنگانہ ملک کیلئے رول ماڈل : مہیش کمار گوڑ

   

قومی یکجہتی کے فروغ میں ہندی کا اہم رول، ہندی دیوس میں سرکردہ قائدین کی شرکت
حیدرآباد۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے تلنگانہ پردیش لنگوسٹک میناریٹی سیل اور تلنگانہ ہندی جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ہندی دیوس پروگرام میں شرکت کی۔ حکومت کے مشیر ایچ وینو گوپال راؤ، اے آئی سی سی سکریٹری انچارج تلنگانہ وشواناتھم، نائب صدر نشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چنا ریڈی، سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ، صدر نشین اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان، سی پی آئی لیڈر چاڈا وینکٹ ریڈی دوسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ 1949 میں دستوری اسمبلی نے ہندی کو سرکاری زبان کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی یکجہتی کے فروغ میں ہندی زبان نے اہم رول ادا کیا۔ ہندی دراصل ملک کے عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔ شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب کے علاقوں کے عوام کے درمیان ہندی زبان ایک پُل کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سماج پر مختلف زبانوں، تہذیبوں اور روایات کا گہرا اثر ہے۔ عالمی سطح پر انگریزی کے دباؤ میں اضافے کے باوجود ہندی کے مقام میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ہندی زبان کے فروغ کے ذریعہ قومی یکجہتی کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ سیکولر نظریات کے لئے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے اور ترقی اور فلاحی ایجنڈہ میں ملک کے لئے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تلگو زبان کے ساتھ ساتھ ہندی زبان بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی تعلیم اور صحت کے شعبہ جات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 1