حیدرآباد ۔29۔ ستمبر (سیاست نیوز) ملگ حلقہ کی کانگریس رکن سیتکا نے حکومت سے اسمبلی حلقہ جات کا ترقیاتی فنڈ جاری نہ کرنے کی شکایت کرکے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت حلقہ جاتی ترقیاتی فنڈ کی اجرائی میں جانبداری اور ناانصافی سے کام لے رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس سے تعلق پر ان کے اسمبلی حلقہ کو فنڈ سے محروم کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ جاتی ترقیاتی فنڈ کی اجرائی میں ضلع کے وزیر کو اہم رول دینا غیر قانونی ہے۔ سیتکا نے ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ ترقیاتی فنڈ کی منظوری کیلئے ضلع منسٹر کے رول سے متعلق حکومت کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ ہائی کورٹ نے سیتکا کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کی۔ اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 9 اکتوبر کو ہوگی۔