ترقیاتی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ڈبل انجن کی حکومت، کتنی تیزی سے کام کر رہی ہے: وزیراعظم مودی

   

ناگپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ناگپور میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ سب سے پہلے انہوں نے ناگپور-بلاسپور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ناگپور ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائی۔ وندے بھارت ٹرین شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں ناگپور سے بلاسپور یا بلاسپور سے ناگپور تک کا سفر کم وقت میں ممکن ہوگا۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین دیگر سپر فاسٹ ٹرینوں سے زیادہ آرام دہ ہے۔ اس کے بعد پی ایم مودی نے ناگپور میٹرو ریل پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ فریڈم پارک سے کھپری تک کا سفر بھی کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے ناگپور میٹرو میں سفر کرنے والے طلباء سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ناگپور میٹرو کے فیز 2 کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس پر 6700 کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔