ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

   

میونسپلٹی ظہیرآباد کا دورہ ، عہدیداروں کے ساتھ اجلاس، ضلع کلکٹر کا خطاب

ظہیرآباد 21/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹر ضلع سنگاریڈی ڈاکٹر اے شرتھ نے آج رکن اسمبلی ظہیرآباد کوننٹی مانک راؤ کے ہمراہ میونسپلٹی ظہیرآباد کا طوفانی دورہ کیا۔ اپنی آمد کے فوری بعد لطیف روڈ پر واقع قدیم شادی خانہ کی منہدم کردہ عمارت کا معائنہ کیا جہاں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے عنقریب منی حج ہاؤز تعمیر کیا جائے گا – انہوں نے جلد از جلد تعمیری کام مکمل کرنیکی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ بعد ازاں قومی شاہراہ پر 10 کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ میونسپل شاپنگ کامپلیکس کے آخری مرحلہ کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کنٹراکٹر میر جاوید علی کو قبل از وقت مکمل کرنیکی ہدایت دی۔ ظہیرآباد کے حدود میں واقع رحمت نگر کالونی میں تعمیر کردہ ڈبل بیڈ رومس کا معائنہ کیا اور اپنی روانگی سے قبل میونسپل میٹنگ ہال میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں متعلقہ عہدیداران کو زیر التواء￿ ترقیاتی کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ اس دورہ میں ایڈیشنل کلکٹرس راجرشی شاہ ، رمیش بابو آر ڈی او ، ملا ریڈی میونسپل کمشنر ،شیو کمار ڈی سی ایم ایس چیرمین، سید محی الدین صدر ٹاؤن بی آر ایس ،جی گنڈپا سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین، محمد تنظیم احمد سابق نائب صدر نشین بلدیہ، سابق کونسلرس محمد جہانگیر ، محمد یونس کے علاوہ دیگر قائدین محمد فاروق علی ، محمد گورے میاں سکندر ، اسرائیل بابی بھی شامل تھے۔

قرض فراہمی کیلئے اقلیتوں سے درخواستیں مطلوب
میدک 22/دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ مینارٹی ڈیولپمنٹ آفسر میدک مسٹر جملا نائیک نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ کے تحت اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے بیروزگار افراد کیلئے بنکس سے مربوط رعایتی قرضہ جات کی فراہمی کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہے ۔اقلیتوں میں مسلم۔سکھ۔جین اور بدھسٹ شامل ہیں۔سال 23-2022 کاروبار کرنے کیلئے قرض جاری جائے گا۔ درخواستیں 19 دسمبر سے قبول کی جارہی ہیں جسکی آخری تاریخ 5جنوری مقرر ہے۔امیدواروں کو چاہئیے کہ اپنی درخواستیں صرف آن لائین داخل کریں۔جس کیلئے https:tsobmms.cgg.in یا tsmfc.in پر روانہ کریں آف لائین درخواستیں قبول نہیں ہونگی ۔