گورنمنٹ وہپ کے پربھاکر کی تنقید
حیدرآباد۔ تلنگانہ گورنمنٹ وہپ کے پربھاکر نے کانگریس قائدین پر الزام لگایا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی پراجیکٹس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب نئے سکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیر میں بھی اڑچن ڈالنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پربھاکر نے کہا کہ کانگریس مقدمے دائر کرنے والی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ اس پارٹی کے قائدین عوام کے کاز کے لیے کام کرنے کی بجائے حکومت کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ پربھاکر نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں کو عدالت کی طرف سے جائز قرار دینے کے بعد بھی کانگریس قائدین نے اپنی اصلاح نہیں کی ہے۔