ترقیاتی کاموں سے متعلق میونسپل چیرپرسن کا اجلاس

   

Ferty9 Clinic

آرمور۔ آرمور میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون کی نگرانی میں آرمور میونسپل کونسل کا ایک اہم اجلاس رکھا گیا جس میںا یس سی ،ایس ٹی ،سب پلان کے تحت منظور شدہ بجٹ کو مختلف وارڈوں میں مختص کیا گیا۔ اس طرح ایک کروڑ 39 لاکھ روپئے بجٹ کی منظوری پر ہر وارڈ میں سی سی روڈ، سی سی ڈرین ، اور دیگر 25 تعمیری کاموں کی منظوری عمل میں آئی اور تیبازاری ٹنڈر کو 8 لاکھ 55 ہزار کے بجائے 8 لاکھ 85 ہزار روپے میں منظوری دے دی گئی میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ 14 فینانس کے تحت رکن اسمبلی جیون ریڈی نے جو ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا وہ بہترین انداز میں جاری ہے آنے والے دنوں میں چلڈرن پارک اور دیگر ترقیاتی کاموں کو کیا جائے گا میونسپل کمشنر اور کونسلرس کے تعاون سے کوویڈ 19 کرونا وائرس سے ،موسمی بیماریوں سے بچانے کے لیے تمام وارڈوں میں صاف صفائی کے اقدامات جراشیم کش ادویات کا چھڑکاؤ ودیگر اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر شیلجا، اقلیتی کونسلرس پتلی بیگم عبدالرحمن ، ارشدی بیگم ظہیر علی، نازنین سلطانہ سید عتیق ،سید فیاض ،محمد امتیاز اور دیگر کونسلرس موجود تھے۔