ترقیاتی کاموں میں عوام کا اشتراک ضروری

   

عوامی مسائل کی سماعت ، رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک : رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ عوامی مسائل سے واقفیت اور اس کے کامیاب حل کیلئے میدک میں ( ایم ایل اے آپ کیلئے ) پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر عوام راست اپنے مسائل پر مبنی مخفی ناموں کیلئے رجوع ہورہے ہیں ۔ 133 عہدیداروں کو پابند کرتے ہوئے حوالے کئے گئے ۔ عرضی دینے والوں سے انہوں نے کہا کہ اگر مسائل کی یکسوئی نہ ہوپائی تو دوبارہ ( می کوسم ) پروگرام میں آکر شکایت بھی کرسکتیہ یں۔ پدما ریڈی نے بتایا کہ 54 افراد نے ذریعہ فون اپنے مسائل سے واقف کروائے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں عوام کا اشتراک ہونا چاہیئے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہاتھوں مستحقین میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے 64 افراد میں چیکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی نے اپنے نئے کیمپ دفتر نزد آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز دفتر سے اندرا کالونی جانے والی سڑک پر تنصیب اسٹیریٹ لائٹوں کا افتتاح کیا ۔ اس پروگرام میں تحصیلدار میدک روی کمار ، کمشنر بلدیہ سری ہری ، صدرنشین بلدیہ مسٹر ٹی چندرا پال ، سابق نائب صدر نشین مسٹر راگی اشوک ، پارٹی قائدین ، مجیب الدین ، سید عمر محی الدین ، ایم اے غفار ، لنگا ریڈی ، سی ایچ نرسمہلو ، کونسلر بلدیہ مسٹر محمد سمیع الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔