یلاریڈی ۔ حکومت کی جانب سے دلچسپی کے ساتھ چلائے جارہے پروگرام پلے پرگتی میں ترقیاتی کاموں سے متعلق لاپرواہی سے کام لینے والے منڈل کے 11 سرپنچوں کو لنگم پیٹ MPDO مسٹر ملکاارجن نے نوٹس جاری کی ہیں ۔ پلے پرگتی میں 10 ضابطوں کو عمل میں لائے ضلع کلکٹر نے منڈل سطح کے عہدیداروں ، سرپنچوں کو احکام دئے تھے پھر بھی کچھ افراد لاپرواہی کرنے پر انہیں نوٹس جاری کی گئیں ۔ پلے پرگتی کے کاموں میں ڈمپنگ یارڈ ، شمشان گھاٹ ، منکی فوڈ کورٹ، مچھروں کی انسداد کمپوسٹ شیڈ ، جیسے کاموں میں تاخیر کرنے سے انہیں نوٹس دی گئیں اور اس ماہ کے آخر تک صد فی صد ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے احکامات دئے گئے ۔
