جگتیال/3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال منڈل بالاپلی موضع میں ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار اور زیڈ پی چیرمین داوا وسنتا سریش نے جگتیال رورل منڈل کے بالا پلی گاؤں میں ریڈی سنگم عمارت کاسنگ بنیادرکھا۔سرپنچ بھوپتی ریڈی، MPTCs ریڈی رتنا گنتی روی، آرے سوجنیا تروپتی، MPTCsفورم مہیش، منڈل پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔ نائب صدر ناگی ریڈی گنگا ریڈی، سرپنچوں بودو دامودر، راجیتھا شیکر، قائدین کڈا مہیش، ملیش، راکیش، آرے روی، ریڈی اسوسی ایشن کے صدور پرتاپ ریڈی، پڈیگیلا گنگاریڈی، نکا ہریش، شیکر، چرنجیوی، بھوماریڈی، رویندر ملارڈی، اے راجیہ، ای۔ ریڈی کارکنان اور دیگر نے شرکت کی۔
متوفی کسانوں کے ورثاء کو ریتو بیمہ چیکس کی حوالگی
جگتیال /3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال منڈل بالا پلی میں رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار اور زیڈ پی چیرمین داوسنتھا کے ہاتھوں کسانوں کے خاندانو ںکو 5 لاکھ ریتو بیمہ دیاگیا۔ جگتیال دیہی منڈل کے بالاپلی گاؤں کے ایک کسان گالیپلی آنندیہ کا حال ہی میں بیماری کی وجہ سے انتقال ہو گیا اور 5 لاکھ ریتو بیمہ کا چیک ان کے اہل خانہ کو پیش کیا گیا۔ ممبران اور پورنڈلا گاؤں کے ایک کسان مدم کی بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی۔جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم ۔ سنجے کمار اور زیڈ پی چیرمین داوا وسنتاسریش نے حال ہی میں انتقال کر گئے آنندیا گوڑ کے اہل خانہ کو چیک کی کاپی سونپی۔