ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے: کلکٹر

   

کھمم۔/27 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کھمم کلکٹر وی پی گوتم نے انٹیگریٹیڈ ڈسٹرکٹ آیس کامپلکس کے میٹنگ ہال میں منعقدہ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کاموں کے پیش رفت کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہمارا گائوں ہمارا اسکول(منا اُورو منا بڈی ) کے تحت شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے۔اس موقع پر کلکٹر وی پی گوتم نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ منا اُورو منا بڈی پروگرام کے تحت 426اسکولوں میں ترقیاتی کام شروع کئے گئے ہیں اور 416اسکولوں میں کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نیکہا کہ ضمانت روزگار کے تحت 372 اسکولوں میں کام کیا جارہا ہے، اور 49 اسکولوں میں ترقیاتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں اور 174 اسکو لوں میں کام مکمل ہو نے کو ہیں۔ کلکٹر نے عہدیداران کوہدایت دی کہ باقی اسکولوں کے کا موں کوخصوصی توجہ کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرلیا جائے ۔اس موقع پر کھمم کلکٹر وی پی گوتم کے ساتھ بلد ی اداروں کی ایڈیشنل کلکٹر سنیہا لتا موگلی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوما شیکھر راؤ، ضلع پریشد کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر وی وی اپا رائوکے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔