میدک میں زیر تعمیر گورنمنٹ مدر اینڈ چائیلڈ ہاسپٹل کا جائزہ
میدک : میدک ٹاؤن کے وارڈ پلیبکوٹیال چیگنٹہ روڈ پر زیر تعمیر گورنمنٹ صدر اینڈ چائیلڈ ہاسپٹل کے کاموں کا مقامی ایم ایل اے پدما دیویندر ریڈی کے خاوند افکو (IFFCO) ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ نے مکمل جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ کنٹراکٹر اور انجنیئرس تعمیری کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ ان کے ہمراہ میڈیکل سرویس اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ آف تلنگانہ کے عہدیدار بھی شریک تھے ۔ مسٹر دیویندر ریڈی نے اس ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے 20کروڑ روپئے جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست میں ہاسپٹلس کی ترقی اور جدید تعمیرات کیلئے کروڑہا روپیہ صرف کررہی ہے ۔ حکومت تلنگانہ عوام کی صحت عامہ کیلئے کوشاں ہے ۔ مسٹر ریڈی نے بتایا کہ سال 2022ء مارچ کے اوآخر میں ہاسپٹل کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد چیگنٹہ روڈ سے ہاسپٹل کو آنے کیلئے اپروچ روڈ ( لنک سڑک ) کی تعمیر کیلئے ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے 1.20 کروڑ کی منظوری دی ہے جس کیلئے جاریہ ماہ کے اختتام تک سروے اور ٹنڈر کے کاموں کو مکمل کرتے ہوئے تعمیری کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک کے علاوہ میدک ویلدرتی سڑک سے بھی ایک سڑک اور تعمیر کی جائے گی ۔ افکو ڈائرکٹر دیویندر ریڈی کے ہمراہ IDC ایگزیکٹیو انجنیئر رویندر ریڈی ، ڈپٹی ای ای مسٹر ویلسن ، اسسٹنٹ انجنیئر مسٹر مہیش ، بلدیہ میدک کے صدرنشین مسٹرٹی چندرا پال ، وائس چیرمین اے ملکارجن گوڑ ، راگی اشوک ، لنگا ریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔
