ترقیاتی کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا میدک دورہ ، کنٹراکٹرس اور عہدیداروں کو مختلف ہدایتیں

میدک :۔ ریاستی وزیر آبکاری اسپورٹس و دیگر یوتھ سرویس مسٹر سرینواس گوڑ نے میدک کے اندرا گاندھی آؤٹ ڈور اسٹڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو کنٹراکٹرس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام کاموں کا جنگی خطوط پر عمل میں لایا جائے ۔ جاریہ ماہ کے اواخر تک پورے کام مکمل ہوجانا چاہئے ۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے کہا کہ یہاں زیر تعمیر فٹ بال میدان بھی جلد از جلد تیار کرتے ہوئے نوجوانوں کیلئے استعمال میں آنے کے لائق بنادیں ۔ وزیر موصوف نے یہاں تھیلٹک گیمس میں استعمال میں آنے والے اسپورٹس اشیاء کی تیاری کیلئے 15 لاکھ کے مصارف سے خریدے گئی ووڈس اور دیگر اشیاء کا معائنہ کیا ۔ ان کے ہمراہ رکن اسمبلی میدک ایم پدمادیویندر ریڈی ، ایم ایل سی میدک ایس سبھاش ریڈی ، ایڈیشنل کلکٹر محترمہ پرایتما سنگھ ، ڈی ایس پی کرشنا مورتی ، صدرنشین بلدیہ میدک اور نائب صدرنشین مسرز چندراپال ، ملیکارجن گوڑ ، پنچایت راج ای ای رامچندرریڈی ، ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ اسپورٹس آفسر مسٹر ناگراج ، آر ڈی او میدک سائی رام ، بلدی کونسلرس ، گائتری ، ممتا ، آر کے سرینواس ، راجو ، لکشمی نارائن گوڑ ، محمد سمیع الدین ، گوڑ سنگم کے صدر کرشنا گوڑ دیگر قائدین دامودھر گوڑ ، انجینلو گوڑ ، شراون گوڑ ، جناردھن گوڑ ، شنکر گوڑ ، بھوشنم گوڑ ، ٹی آر ایس قائدین سید عمر محی الدین ، مجیب الدین ، لنگاریڈی ، گنگادھر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ قبل ازیں دورہ اسپورٹس اسٹڈیم وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ نے میدک کے دفتر مارکیٹنگ کے قریب نصب کردہ سردار سروائے پاپنا گوڑ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی ۔ واضح رہے کہ آنجہانی پاپنا گوڑ کی 18 اگسٹ کو 371 ویں جینتی تقریب مقرر تھی انہوں نے پاپنا گوڑ کی خدمات کو زبردست خراج ادا کیا ۔