ترقیاتی کاموں کو روکنے والے ماؤ نوازوں کا ساتھ نہ دیں

   

کتہ گوڑم میں ماؤ نوازوں کے افراد خاندان کے ساتھ اجلاس، ایس پی ڈاکٹر ونیت جی کا خطاب

کتہ گوڑم۔/8اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھدرادری کتہ گوڈم کے ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت جی نے ماؤنواز پارٹی میں کام کرنے والے 16 افراد خاندان سے چر لہ پولیس اسٹیشن میں ایک میٹنگ کی،چرلہ منڈل کے دیہات،ایرم پاڈو، کونڈہ واء،کشٹارم پاڈو،بٹی گوڈم،راللہ پورم،بورگہ پاڈو چننا پورم، کورہ کٹ پاڈو،چنترالہ،ان منڈلوں کے افراد اس وقت ماؤنواز پارٹی میں کام کر رہے ہیں، دیہات کے بھولے بھالے لوگوں کو ڈرا دھماکہ ماؤنواز پارٹی میں شامل کر کے ان سے غیر قانونی کام کرواکر اپنا مفاد حاصل کر رہے ہیں، ایسے حالات میں کچھ لوگ جانے انجانے شامل ہو نے کے بعد دو بارہ عوام میں گھل مل جانے سے دوچار ہو رہے ہیں۔ایسے لوگ اپنے افراد خاندان یا اپنے دوستوں کے ذریعے قریب کے کسی پولیس اسٹیشن میں ہتھیار ڈال دیں تو ایسے افراد کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی تمام سہولیات دی جائیں گی، دیہات میں مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے روڈ، بجلی، ڈراین،اسکول و ہاسپٹل ودیگر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام کو چاہیے کہ ترقیاتی کاموں کو روکنے والے ماؤنوازوں کا ساتھ نہ دیں،اس موقع پر ضلع ایس نے متاثرہ لوگوں میں راشن کٹس تقسیم کیا۔جس میں بھدراچلم کے ایڈیشنل ایس پی،اے ایس پی،سی آر پی ایف 81 بٹالین کے کمانڈر، سی آئی، ایس آئی،ودیگر شریک تھے۔