محبوب نگر رکن اسمبلی سرینواس ریڈی کا دیورکدرہ دورہ ، مختلف کاموں کا سنگ بنیاد
دیورکدرہ /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ ا سمبلی دیورکدرہ کے مقامات اوبلائے پلی اور کوٹہ کدرہ میں ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کے سلسلہ میں محبوب نگر رکن اسمبلی اے پٹنم سرینواس ریڈی نے دورہ کیا ۔ انہوں نے جلسہ عام میں اعلان کیا کہ ان علاقوں کے تمام اہل غریب خاندانوں کو اندرماں مکانات کی فراہمی کی جائے گی ۔ کانگریس حکومت عوامی فلاحی و بہبود پر توجہ دے رہی ہے اور ترقیاتی کاموں کو تیز تر کر رہی ہے ۔ رکن اسمبلی نے ایس سی سب پلان کے تحت اوبلائے پلی گاؤں میں 5 لاکھ روپئے اور کوٹہ کدرہ موضع میں 50 لاکھ روپئے کی لاگت سے سی سی سڑکوں اور انڈر گراؤنڈ ڈرینج اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر مزید کہا کہ حکومت کانگریس تمام ایس سی کالونیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے ۔ ایم ایل اے نے کہا کہ کانگریس حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتیں بے بنیاد الزامات لگا رہی ہیں۔ لیکن عوام خود ہی ان الزامات کو مسترد کر رہے ہیں۔ مزید کہا کہ یہ عوامی حکومت ہے ۔ جوکہ عوام کے درمیان میں رہ کر حل کر رہی ہے ۔ سابقہ حکومت بی آر ایس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پورے تلنگانہ کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے ۔ ایک شعبہ تو کیا تمام شعبوں میں یکسر ناکامی ہے۔ انہوں نے کانگریس حکومت کے جانب سے فراہم کی جانے والی فلاحی اسکیموں پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور کہا کہ گذشتہ سال ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے پینے کے پانی کیلئے بورویل کھدوائے گئے تھے ۔ ایم ایل اے نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی ہر ضرورت کا خیال ضرور رکھا جائے گا اور انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی ۔ اس موقع پر مقامی اسمبلی ایم ایل اے جناب مدھو سدھن ریڈی اور پارٹی کارکنان اور سیاسی سماجی اور گاؤں کے سرپنچوں اور دیگر حضرات بھی موجود تھے ۔