آتماکور ۔20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتماکور بلدیہ کے پہلے بجٹ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر جوائنٹ کلکٹر ونپرتی ضلع وینو گوپال نے شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے 5.90 کروڑ 90 لاکھ روپے منظور ہوئے ہیں جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو کیا جائے اور بلدیہ کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے تاکہ اخراجات میں سہولت ہوجائے۔ مہمان اعزازی رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی نے شرکت کی اور انھوں نے کہا کہ آتماکور کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ تو اس رکن اسمبلی کا مکمل تعاون کریں گے اس اجلاس کی صدارت بلدیہ چئیرپرسن گائتری روی کمار نے کی انھوں نے کہا کہ کونسل کے تمام کے تعاون سے منصوبہ بندی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو کیا جائے گا ہمارے مقصد آتماکور کو ہر لحاظ سے ترقی کی جائے۔ اس موقع پر وائس چیرمین وجئے بھاسکر ریڈی، انچارج کمشنر کرشنیا، بلدیہ مینجر وینکٹشوار ریڈی، کونسلرس چنییا، پوششی، اشونی کمار، مہشوری، یاد اماں،ناگالکشمی، تبسم بیگم شیخ محسن الدین، نے شرکت کی۔
کپاس کے خریدی مراکز کا افتتاح
پداپلی۔20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں مئی سے کپاس کی خریداری مرکز کا آغاز کئے جانے کی اطلاع پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے بروز منگل ایک صحافتی بیان میں دی. انھوں نے کہاں کہ کسانوں کے پاس کاشت کردہ کپاس کی خریداری کے لئے سی سی آئی کے ذریعہ خریداری مراکز کا آغاز کرنے کی کسانوں کی درخواست پر 20 مئی سے پداپلی منڈل کے راگھواپور کے شری راما جننگ مِل میں سی سی آئی کے ذریعہ خریداری مرکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے. جہاں پر کم ازکم امدادی رقم پر کپاس کی خریدی کی جائیگی. ضلع کلکٹر نے کہا کہ محکمہ زراعت’ سی سی آئی عہدیداروں اور جننگ مِل کے مالکین کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے. انھوں نے کسانوں کو ہدایت دی کہ اندرون %12 معیار کی کپاس ہی سی سی آئی کو فروخت کرنے کیلئے لائیں۔ کپاس سے متعلقہ سافٹ ویر میں خصوصی طور پر درج شدہ کسانوں کو ہی کپاس لانے کی ہدایت دی۔
