میدک۔ 9 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر رڈی نے حیدرآباد میں ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے تارک راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوے میدک ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے میدک بلدیہ کو 25کروڑ کی منظوری اور میدک اسمبلی میں شامل رامائم پیٹ بلدی حدود میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے 15کروڑ کی اجرائی کیلئے ایک تفصیلی یاد داشت پیش کی جس پر وزیر موصوف نے یادداشت پر اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے40 کروڑ کی منظوری کا اعلان کرتے ہوے سیکریٹری تلنگانا بلدی نظم و نسق احکامات جاری کئے۔محترمہ پدما ریڈی نے رقمی منظوری پر وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر سے شکریہ کا ظہار کیا۔