ترقیاتی کاموں کی فوری تکمیل کی ہدایت

   

کوآرڈنیشن مانیٹرنگ کمیٹی دشا کا اجلاس ، ڈی اروند کا خطاب
نظام آباد ۔29 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند کی صدارت میں آج کلکٹریٹ میں کوآرڈنیشن مانیٹرنگ کمیٹی دشا کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مختلف محکمہ جات میں مرکزی حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔ مسٹر اروند نے عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی آراینڈ بی نیشنل ہائی وے سڑکوں پر بریجس اور دیگر کاموں کو فوری طور پر انجام دینے کی خواہش کی ۔مسٹر ڈی اروند نے بتایا کہ ٹریپل آر اسکیم کے تحت تالابوں کی کشادگی قومی آروگیہ مشن فصل بیمہ ، پردھان منتری آواز یوجنا ، مدرا لون و دیگر اسکیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں لاپرواہی نہ برتیں ماکلور منڈل کے اڈوی مامڈی پلی کے پاس اپروچ روڈ ، آراینڈ بی کے کام سستی کے ساتھ انجام دئیے جارہے ہیں ۔ کئی مرتبہ توجہ دلانے کے باوجود بھی لاپرواہی کی جارہی ہے ۔ اروند نے کنٹراکٹر کیخلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے اکتوبر کے آخری تک ان کاموں کو انجام دینے ، بودھن ، آرمور آراو بی کے کاموں کو وقت مقرر ہ پر مکمل کرتے ہوئے عوام کی سہولت کیلئے دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔ سرکاری دواخانہ میں سہولتوں کی فراہمی اور بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت دیتے ہوئے حالیہ بارش سے متاثر کسانوں کے معاوضہ کی ادائیگی کیلئے اقدامات کرنے کی اور ڈبل بیڈ روم ا مکنہ جات کی تعمیر مکمل ہونے کی صورت میں استفادہ کنندگان کا انتخاب کرتے ہوئے مکانات حوالے کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا کہ گروہا لکشمی اسکیم کے تحت 42 ہزار درخواستیں حاصل ہوئی ،انکوائری کرنے پر 30 ہزار مستحق پائے گئے اس کیلئے کیاسٹ ، انکم سرٹیفکٹ منسلک کرنے کی خواہش کی۔ 2016 ء سے اب تک ضلع میں مدرا لائن کے تحت 158694 افراد کو 2264.88 کروڑ روپئے کے بینک لنک قرضہ جات ادا کئے گئے ساتھ میں اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا، یادی ریڈی ، میونسپل کمشنر مندا مکرندا اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔