ترقیاتی کاموں کے سبب تلنگانہ کو منفرد مقام حاصل

   

Ferty9 Clinic

بودھن میں انتخابی جلسہ سے کے چندر شیکھر راؤ کا خطاب

بودھن /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن میں شکیل عامر کے انتخابی جلسے سے بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ آتے ہیں ۔ کوئی ایک امیدوار کی جیت ہوتی ہے لیکن رائے دہندوں کو چاہئے کہ اپنے علاقہ اور ریاست میں تیز رفتار ترقی جاری رکھنے والے قابل امیدوار اور کارگرد سیاسی جماعت کو اقتدار سونپنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں کے دوران ریاست تلنگانہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث آج تلنگانہ ریاست ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے ۔ انہوں نے کہا تلنگانہ میں 24 گھنٹے زرعی اغراض اور شہری علاقوں میں بلاوقفہ برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بھی آج تک 24 گھنٹے برقی سربراہ نہیں کی جاتی ۔ سابقہ ریاستی وزیر و کانگریس پارٹی کے امیدوار سدرشن ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سدرشن ریڈی کانگریس دور حکومت میں وزیر آبپاشی رہ چکے لیکن وہ کبھی بھی نظام ساگر کی درستگی کی جانب توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ شکیل عامر نے حلقہ اسمبلی بودھن میں دو آبی ذخائر تعمیر کرواکر کسانوں کو زرعی اغراض کیلئے پانی کی سربراہی مزید آسان کردی ۔ کے سی آر نے شکیل عامر کی کارکردگی اور مسلسل نمائندگیوں پر اظہار اطمینان کیا اور انہوں نے حلقہ اسمبلی بودھن میں ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے پھر ایک مرتبہ شکیل عامر کو منتخب کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔