بھونگیر میں بلدی عہدیداروں سے ضلع کلکٹر کا خطاب، وبائی امراض روکنے کے اقدامات پر زور
بھونگیر /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیرضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے بلدی وارڈ افسران کو ہدایات دی کہ وہ شہر کے بلدی وارڈس میں ترقیاتی کاموں سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کریں اور بیدار رہیں ۔منگل کو ضلع کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں میونسپل وارڈ افسران کے لیے میونسپل ایکٹ اور میونسپل ترقیاتی کاموں کے انتظام کے حوالے سے ایک روزہ بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ وارڈ آفیسرس کو چاہئے کہ وہ تلنگانہ میونسپل ایکٹ 2019 کے بارے میں اپنی بیداری میں اضافہ کریں، ایکٹ کے مطابق ہر میونسپل وارڈ کے لئے ایک وارڈ آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے، اور وارڈوں میں جو بھی مسئلہ درپیش ہے اس کا ازالہ کریں۔ آپ عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کریں، وارڈوں میں ترقی آپ کی ذمہ داری ہے۔ کلکٹر نے کہا کہ بلدی وارڈوں میں فینانس کمیشن کے فنڈز اور ریاستی حکومت کے فنڈز سے پروگرام شروع کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وارڈس میں گندے نالوں کی صفائی کے کام کی نگرانی کی جائے، وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، آسرا پنشن کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا جائے۔ ، سی سی سڑکوں اور نکاسی آب کے کاموں کی نگرانی کی جائے۔ کلکٹر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے آپ کی کارکردگی بہتر ہونی چاہیے ۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ لوکل باڈیز کے ایڈیشنل کلکٹر جی ویرا ریڈی، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر پدمجارانی، بھونگیر میونسپل کمشنر ناگیریڈی، یادگیری گٹہ میونسپل کمشنر بالاکرشنا، چوٹ اوپل میونسپل کمشنر بھاسکر ریڈی، الیر میونسپل کمشنر چکراپانی نے وارڈ افسران کو میونسپل قانون کے نفاذ کے بارے میں آگاہی دی۔