ترمیمی قانون شہریت کی تائید کیلئے ٹوئٹر پر شناخت کی تبدیلی، کئی افراد ہندو سے مسلمان بن گئے

,

   

Ferty9 Clinic

٭ ترمیمی قانون شہریت 2019ء کے مسئلہ پر سوشیل میڈیا اس کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ’سائبر جنگ‘ پوری شدت سے جاری ہے۔ اس دوران ٹوئٹر انتظامیہ نے حیرت انگیز اور دلچسپ حقیقت کا پتہ چلا دیا کہ شہریت ترمیمی قانون کی تائید مہم میں ایسے کئی افراد شامل ہیں جو اپنی شناخت بدل کر اب خود کو مسلم ظاہر کررہے ہیں اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ وہی افراد ہیں جو ماضی میں کسی دوسرے مسئلہ کی تائید یا مخالفت کیلئے اپنی شناخت ہندو کے طور پر ظاہر کی تھی۔ ایک لڑکی نے اپنا مسلم نام ظاہر کرتے ہوئے اس قانون کی نہ صرف تائید کی ہے بلکہ مخالفت کرنے والے مسلم بھائیوں کو سمجھانے کی کوشش بھی کی ہے۔ اس نے لکھا: ’’میں مسلم ہوں، میں کیاب کی تائید کرتا ہوں۔ میرے مسلم بھائیوں کو شہریت ترمیمی بل (کیاب) کے بارے میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ایک سیاسی آلہ کار کے طور پر حکومت کو نشانہ بنایا جارہا ہے‘‘۔