ممتا بنرجی کی نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کی والدہ سے ملاقات
کولکتہ ۔ 16 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) برسر اقتدار ترنمول کانگریس نے بلدی نشست نئی ہٹی بی جے پی سے چھین لی۔ خطہ اعتماد میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس کی یہ دوسری فتح ہے۔ 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات کے بعد جس میں بی جے پی نے 42 ریاستی لوک سبھا نشستوں میں سے 18 پر کامیابی حاصل کی تھی اور بلدی انتخابات میں 31 میں سے 18 نشستیں حاصل کی ہیں جن میں نائب صدر کی نشست بھی شامل ہیں۔ اس طرح بی جے پی کو کولکتہ کی بلدیہ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن 10 ماہ کے اندر منحرف ارکان دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھگوا کیمپ نے بندوق کی نال پرانہیں انحراف کے لئے مجبور کیا گیا تھا ۔ بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد ترنمول کانگریس کی نشستیں 23 ہوگئی ہیں کیونکہ ایک اور کونسل نے برسر اقتدار پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اس طرح اس کی نشستیں 24 ہوچکی ہیں۔ بی جے پی نے غیر اخلاقی طور پر مجلس بلدیہ پر بذریعہ طاقت قبضہ کرنے کا ترنمول کانگریس کے شمالی 24 پراگنا ضلع صدر جیوتی پریو ملک نے الزام عائد کیا۔ ریاستی حکومت نے ماہ مئی میں ایک منتظم کا تقرر کیا تھا تاکہ وہ مجلس بلدیہ کے امور کی نگرانی کریں۔ دریں اثناء نئی ہٹی بلدی حلقہ میں تبدیلیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینئر بی جے پی قائد مکل رائے نے جنہوں نے ارکان کے انحراف میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے سیاسی اور انتظامی اختیارات کے ذریعہ کونسلروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کی ترغیب دی ہے ۔ کونسلر بی جے پی میں شامل ہوچکے تھے کیونکہ وہ ترنمول کانگریس کی کارکردگی سے تنگ آگئے تھے، اس کے بعد انہیں پولیس اور غنڈوں دونوں نے دھمکیاں دی تھیں۔ اس نے مجلس بلدیہ کے انتخابات میں بھی یہی رویہ اپنایا ہے ۔ ریاستی بی جے پی کے ذرائع کے بموجب بی جے پی اور دیگر پارٹیاں تبدیلیوں سے بیزار ہیں اور ان کا احساس ہے کہ ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے پس منظر کی جانچ کی جانی چاہئے اور اس کے بعد ہی پریشان کن صورتحال سے بچنے کیلئے انحراف کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ تاہم گزشتہ دو مہینوں میں بھٹ پارا بلدیہ جس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کا انتہائی اثر و رسوخ ہے۔ تمام 6 مجالس بلدیہ ترنمول کانگریس کے کنٹرول میں دوبارہ آگئی ہیں۔ دریں اثناء چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی سے ان کی قیامگاہ پہنچ کر ان کی والدہ سے ملاقات کی ۔ ان کے ہمراہ سینئر عہدیدار بھی تھے جنہوں نے نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کی والدہ نرملا بنرجی کو نیک خواہشات پیش کیں۔ ابھیجیت بنرجی ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہیں جنہوں نے مائیکل کریمر کے ساتھ معاشیات کے لئے نوبل انعام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے عالمی غربت کے خاتمہ کیلئے تجرباتی طور پر رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وہ 22 اکتوبر کی رات کولکتہ پہنچیں گے ۔