ترنمول کانگریس بوڑھوں کی پارٹی :دلیپ گھوش

   

کولکاتا : بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کے دو ترجمانوں رکن پارلیمنٹ سوگت رائے اور کلیان بندوپادھیائے کو‘‘بوڑھے بچے ’’قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس بوڑھوں کی پارٹی بن چکی ہے ۔ترنمول نے اب کلیان بندوپادھیائے اور سوگت رائے جیسے بوڑھے لڑکوں کو سونے کے خانے سے نکال لیا ہے ۔ یہ بوڑھے لوگوں کی جماعت بن چکی ہے ۔ پارٹی کے نوجوان یا درمیانی عمر کے لیڈران بھاگ گئے ہیں یا خاموش ہوگئے ہیں۔دلیپ گھوش نے ریاستی وزیر مملکت صحت چندریما بھٹاچاریہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا ، چندریما بھٹاچاریہ کانتی گئی تھیں کیونکہ وہ کلکتہ میں نہیں جیت پائیں۔ ان کے الفاظ میں ، ‘‘ترنمول ساہوکاروں کی جماعت بن چکی ہے ۔