مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کیلئے ترنمول کانگریس نے 291 امیدواروں کی اپنی فہرست جاری کردی ہے۔اس مرتبہ پارٹی نے 100 سے زیادہ نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔ان میں 50 خواتین،42 مسلم امیدوار شامل ہیں۔مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر ٹی ایم سی نے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی اس مرتبہ بھی نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے سوبھن دیب بھٹاچاریہ اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔