ترنمول کانگریس نے فلیرو کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا

   

پنجی: ترنمول کانگریس نے ہفتے کو گوا کے سابق وزیراعلی لوئزنہو فلیرو کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا۔ پارٹی نے ٹویٹ میں کہا ‘‘ہمیں لوئیزنہو فلیرو کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لئے نامزد کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ قومی کی خدمت کرنے کی ان کی کوششوں کی ہمارے لوگوں کے ذریعہ وسیع طورپر ستائش کی جائے گی۔ فلیرو ستمبر میں ترنمول کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور بعد میں انہیں پارٹی کے قومی نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔