ترنمول کانگریس کوکوئی نوبل دیا جانا چاہیے،گوا میں خواتین کو 5 ہزار روپے دینے کے وعدے پر پی چدمبرم نے ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا

   

بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی جو اس بار گوا میں پورے جوش و خروش کے ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اتری ہیں، انہوں نے وعدہ کیاہے کہ اگر ان کی پارٹی یعنی ترنمول کانگریس ریاست میں حکومت بناتی ہے تو خواتین کو ہر ماہ پانچ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اب اس انتخابی وعدے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے اقتصادیات کا نوبل انعام دیا جانا چاہیے۔پی چدمبرم نے ٹویٹ کیاہے کہ یہاں ریاضی کو معاشیات کا نوبل انعام ملنا چاہیے۔ گواکے 3.5 لاکھ گھرانوں میں خواتین کو ہر ماہ 5000 روپے نقد فراہم کرنے پر ہر ماہ 175 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ ایک سال میں 2100 کروڑ روپے ہو جائے گا۔ خدا گوا کی حفاظت کرے۔گوا میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔