نئی دہلی : ترنمول کانگریس کے پانچ ارکان پارلیمنٹ نے دہلی کے قریب سنگھو سرحد پر پہنچ کر زنجیری بھوک ہڑتال کرنے والے کسانوں سے ملاقات کی۔ ان پانچ ارکان پارلیمنٹ میں ڈیرک اوبرین، ستابدی رائے، پرسنو بنرجی، پریتمامونڈل اور محمد ندیم الحق شامل ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے بھی احتجاجی کسانوں سے فون پر بات چیت کی اور انہیں تیقن دیا کہ وہ ان کی مکمل حمایت کریں گی۔
