کولکتہ ۔یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج ٹی ایم سی کے 21سال کی تکمیل پر پارٹی ورکرس کو مبارکباد دی ہے ۔ ٹی ایم سی کا قیام یکم جنوری 1998ء کو عمل میں آیا تھا ۔ ممتابنرجی نے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ سفر جو یکم جنوری 1998ء کو شروع ہوا جدوجہد سے بھرپور رہا ہے لیکن ہم عوام کیلئے لڑائی میں ہمارے عزم کے معاملہ میں ثابت قدم رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ’’ ماں ، ماتی ، منوش ‘‘ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہماری پُراستقلال تائید و حمایت کی ہے اور ورکرز جو سال کے 365دن عوام کیلئے کام کرتے ہیں انہیں بھی پارٹی سلام کرتی ہے ۔ ٹی ایم سی قیادت نے گذشتہ ہفتہ ہدایات جاری کئے تھے کہ اس موقع پر ریاست بھر میں مختلف پروگرامس منعقد کئے جائیں ۔ ضلع قائدین نے پارٹی کا پرچم لہرانے کے پروگراموں کا اہتمام کیا اور چھوٹے چھوٹے جلسے منعقد کئے جہاں گذشتہ ساڑھے چھ سال میں پارٹی کے کارہائے نمایاں کو اُجاگر کیا گیا ۔
It really elevates awareness of the project, auburn editing services university’s mr.