ترنمول کے ریاستی جنرل سکریٹری کا پارٹی سے استعفیٰ

   

نئی دہلی: مغربی بنگال کانگریس کے جنرل سکریٹری شوبھیندر ادھیکاری نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ادھیکاری نے پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر کہا،‘‘میں پارٹی ممبر کے طور پر اور سبھی عہدوں سے نیزپارٹی کی معاون تنظیموں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ پارٹی نے مجھے جو کام دیے اور جن چیلنجز کا میں نے سامنا کیا نیز جو وقت میں نے گزارا، اس کے لیے میں آپ کا شکرگزارہوں۔