دیوریا: اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے چہارشنبہ کو کہا کہ قومی پرچم ترنگا ملک کی آن۔بان کا مظہر ہے اور قومی ہم آہنگی اور خیر سگالی کی علامت ہے۔ دیوریا میں بی جے پی یوا مورچہ نے بالا جی مندر سے مالویہ روڈ ہوتے ہوئے شہید رام چندر ودیارتھی اسمارتک تک ترنگا یاترا نکالا جس میں وزیر زراعت کے علاوہ ایم ایل سی ڈاکٹر رتن پال سنگھ، ایم ایل اے ڈاکٹر شلبھ منی ترپاٹھی، ضلع صدر بھوپیندر سنگھ ہاتھوں میں ترنگا لئے یاترا کی قیادت کررہے تھے ۔ ساتھ میں بالاجی مندر کے مہنتھ سوامی راج نارائن چاریہ بھی چل رہے تھے ۔ شہر باشندوں کے ذریعہ جگہ جگہ پھولوں کی بارش کر ترنگا یاترا کا استقبال کیا گیا۔