ترنگا کو قومی پرچم قرار دینے پر آر ایس ایس نے ’’ بدشگون ‘‘ کہا تھا : اسد الدین اویسی

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے الزام عائد کیا کہ ترنگا کو جب قومی پرچم قرار دیا گیا تھا تو تب آر ایس ایس نے اس ترنگا کو بدشگون اور منحوس قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر اس میں ہمت ہے تو وہ اس حقیقت کو مسترد کردے ۔ اسد الدین اویسی نے ترنگا ریالی کے موقع پر یہ بات کہی تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تھا کہ ہم نے ترنگا ریالی اس لیے نکالی ہے کیوں کہ جن لوگوں نے اب ترنگا کو تھامہ ہے ان لوگوں کے ذہنوں میں کسی وقت گوڈسے تھا ۔۔