ترنگا کی بے حرمتی سے سارا ملک سوگوار: وزیراعظم

   

ہم نے غیر معمولی صبر و ہمت کا ثبوت دیا ہے ، من کی بات پروگرام سے نریندر مودی کا خطاب

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 26جنوری کو لعل قلعہ پر ترنگا کی بے حرمتی سے سارا ملک سوگوار ہوا ہے ۔ یہ شدید دکھ اور افسو سناک واقعہ ہے ۔ آنے والے وقت میں ہمیں نئی اُمید اور نئے جوش و جذبہ سے ابھرنے کی ضرورت ہے ۔ آکاش وانی پر اپنے ماہانہ پروگرام ’’ من کی بات ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دارالحکومت دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر جو کچھ ہوا اس پر ہمیں شدید افسوس ہے ۔ من کی بات پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کے 20ویں قسط میں انہوں نے اپنی حکومت کے عزائم و پروگراموں کا اظہار کیا اور کہا کہ سال 2021ء میں کئی نئی شروعات ہوئی ہے لیکن دہلی میں جو کچھ ہوا وہ دکھ بھرا واقعہ ہے ۔ آنے والے دنوں میں ہمیں نئی امید اور نئے طریقوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ۔ ہم نے گذشتہ سال غیر معمولی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے حوصلے کا ثبوت دیا ہے ۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی ، اس سال بھی ہمیں سخت محنت کر کے اپنے عزم کو ثابت کرنا ہے ۔ ہندوستان کو مزید تیز رفتاری سے ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے حال ہی میں آسٹریلیا کرکٹ پچ سے بھی بہت اچھی خبر ملی ۔ ہماری کرکٹ ٹیم نے ابتدائی پریشانیوں کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا میں سیریز جیتی ہے ۔ ہمارے کھلاڑیوں کے سخت محنت اور باہمی تعاون باعث فخر ہے ۔ وزیراعظم نریندر مو دی نے ملک میں بڑھتے سڑک حادثوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔