ترنگا یاترا 23 اور 24 اگسٹ کو تلنگانہ سے گذرے گی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 22 اگسٹ ( این ایس ایس ٌ) مس راجا لکشمی منڈا ( بلٹ رانی ) کی جانی سے نکالی جا رہی بائیک ریلی ’ ترنگا یاترا ‘ 23 اور 24 اگسٹ کو تلنگانہ سے گذرے گی ۔ یہ یاترا 15 اگسٹ کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی ۔ یاترا کا 23 اگسٹ کو جڑچرلہ سے صبح 8 بجے آغاز ہوگا ۔ یہ یاترا حیدرآباد سے ہوتے ہوئے نرمل روانہ ہوگی ۔ لکڑی کا پل پر سردار پٹیل کے مجسمہ کے پاس 11 بجے دن پریس کانفرنس ہوگی ۔ 24 اگسٹ کو یہ ریلی نرمل سے ناگپور کیلئے براہ عادل آباد روانہ ہوگی ۔ 13 ریاستوں میں5200 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرنے کے بعد یاترا 3 ستمبر کو جموں و کشمیر میں ختم ہوجائے گی ۔