حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تروملا تروپتی دیواستھانم نے اپنے چار ملازمین کو دوسرے مذہبی عقائد کی پیروی کرنے کے الزام کے بعد معطل کردیا ۔ بی ایلیزر ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر ( کوالٹی کنٹرول ) ایس روزی اسٹاف نرس ، ایم پریما وتی بی آئی آر آر ڈی دواخانہ کی فارماسسٹ ، اور ڈاکٹر جی اسونتھا شامل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی ڈی ملازمین ادارے کے ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کیا اور ایک ہندو مذہبی تنظیم کی نمائندگی کرنے والے اور کام کرنے والے ملازمین کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے غیر ذمہ داری سے کام کیا ۔ اس تناظر میں ٹی ٹی ڈی ویجلنس محکمہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ان کے خلاف قواعد کے مطابق محکمانہ کارروائی کی گئی اور چاروں ملازمین کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ۔۔ ش