تروملا میں ایک اور تیندوا پکڑاگیا

   

حیدرآباد 7ستمبر ( یواین آئی ) اے پی تروملا میں ایک اور تیندوا پکڑاگیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ اسے نرسمہا سوامی مندر کے درمیان پکڑا گیا۔ الی پیری واک وے پر حکام نے دو ماہ میں جملہ پانچ تیندوے پکڑے ۔ اس کی تصویر چار دن پہلے کیمرے میں آئی تھی۔ حکام نے اسے پکڑنے اقدامات کیے ۔ حال میں، نیلور کی ایک تیندوے کے حملے میں ہلاک ہو گئی تھی جس پر حکام نے چوکسی کامظاہرہ کرکے تیندوے کو پکڑنے آپریشن کا آغاز کیاتھا ۔