تروملا میں تیندوے کی تلاش

   

حیدرآباد 13اگست(یواین آئی) تروملا میں تیندوے کے حملہ میں لڑکی کی موت کے بعد چوکسی اختیار کرکے اس کی تلاش کی جا رہی ہے ۔تیندوے نے لڑکی کو مندر کی سیڑھیوں کے قریب سے گھسیٹ کر ہلاک کردیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تیندوے کی نقل و حرکت تروملا فرسٹ گھاٹ کے قریب دیکھی گئی جس کی تلاش جاری ہے ۔