تروملا میں تیندوے کے حملہ میں کم عمر لڑکی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 12اگست(یواین آئی)آندھراپردیش کے تروملا میں تیندوے کے حملہ میں کم عمر لڑکی ہلاک ہوگئی۔تیندوے نے الی پیری فٹ پاتھ پر لڑکی پر حملہ کردیا۔ مہلوک لڑکی کی شناخت 6سالہ لکشتیا کے طورپر کی گئی ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ لڑکی درشن کیلئے جارہی تھی۔ مندر کی سیڑھیوں پر بسکٹ خریدنے گئی تاہم ہجوم کی وجہ سے وہ گم ہوگئی،بعد ازاں مندر کے قریب تیندوے نے اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کے بعد درشن کیلئے آنے والے عوام میں خوف ہے جن کا کہنا ہے کہ جنگلاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔