حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) چتور ضلع کے تروپتی آئی آئی ٹی کیمپس میں 75 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کیمپس میں 214 طلبہ اور اسٹاف کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جن میں سے45 طلبہ اور 30 ملازمین پازیٹیو پائے گئے۔ اس طرح آئی آئی ٹی میں کورونا کے سبب ہلچل پیدا ہوچکی ہے۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں 600 طلبہ اپنے آبائی مقامات واپس ہوچکے ہیں۔ کیمپس میں بی ٹیک، ایم ٹیک اور پی ایچ ڈی سالِ آخر کے طلبہ موجود ہیں۔ حکام نے طلبہ کو ہوم آئسولیشن کے ذریعہ علاج کے انتظامات کئے ہیں۔ر