حلفنامہ داخل کرنے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت
حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے تروملا تروپتی دیواستھانم کے 18 ارکان کے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ہے۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 18 کے منجملہ 16 ارکان نے ابھی تک جوابی حلفنامہ داخل نہیں کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے حلفنامہ داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور 11 مارچ تک تمام 16 ارکان کو حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 11 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔ بی جے پی کے لیڈر بھانو پرکاش ریڈی نے تروملا تروپتی دیواستھانم بورڈ میں خصوصی مدعوئین کی نامزدگی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت 52 افراد کو خصوصی مدعوئین کے طور پر حکومت نے نامزد کیا ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ خصوصی مدعوئین کی نامزدگی کا حکومت کو اختیار حاصل ہے۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعہ ارکان کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ر