تروپتی جانے والی انڈیگو فلائیٹ میں فنی خرابی، بنگلور میں لینڈنگ

   

حیدرآباد۔/14 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹاملناڈو میں جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثہ کو عوام ابھی بھولے نہیں تھے کہ آج انڈیگو کی تروپتی جانے والی فلائیٹ میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں طیارہ کا رُخ تروپتی سے بنگلور کی طرف موڑ دیا گیا۔ طیارہ میں سوار وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی اور سابق اداکارہ روجا اور تلگودیشم کے سینئر لیڈر وائی رام کرشنوڈو کے علاوہ دیگر 70 مسافرین کو کچھ دیر کیلئے صبرآزما اور الجھن بھرے لمحات سے گذرنا پڑا۔ سوشیل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں اس واقعہ کے بارے میں روجا کی جانب سے وائرل کردہ ویڈیو نے مزید سنسنی دوڑادی۔ جیسے ہی تروپتی کے قریب طیارہ میں تکنیکی خرابی کا علم ہوا اور اس کا رُخ بنگلور کی طرف موڑ دیا گیا روجا نے طیارہ میں سے ایک مختصر ویڈیو وائرل کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ میں خرابی پیدا ہوچکی ہے اور اس کا رُخ کسی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ر