حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے تروملا تروپتی دیواستھانم میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے شخص کو رکن نامزد کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی قائد بھانو پرکاش ریڈی نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات تقرر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور کہا کہ تروملا تروپتی دیواستھانم کے رکن کی حیثیت سے جو تقرر کیا گیا ہے ان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے سابق صدرنشین کیتن دیسائی کو بورڈ میں رکن کی حیثیت سے نامزد کرنے پر اعتراض کیا گیا۔ عدالت نے کیتن دیسائی کی نامزدگی پر حیرت کا اظہار کیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کی ہے۔ انڈومنٹ کے پرنسپل سکریٹری اور تروملا تروپتی دیواستھانم کے کارگزار عہدیدار کو بھی نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ر
