تروپتی ‘ریڈ کراس کی صد سالہ تقاریب

   

حیدرآباد۔ ریڈ کراس سوسائٹی (آئی آر سی ایس)کی صدی تقاریب خون کے عطیہ کے کیمپس،سائیکل ریلیوں وغیرہ کے اہتمام کے ذریعہ تروپتی میں منائی گئیں۔ اس موقع پر تروپتی آر ڈی او و صدر تروپتی چیاپٹر آئی آر سی ایس کنکانرساریڈی نے کہا کہ ریڈکراس سوسائٹی کے والینٹرس نے وبا کے دوران تروپتی میں تقریبا60ہزار افراد کیلئے بے لوث خدمات انجام دی اور تقریبا ایک لاکھ افراد کو خون کا عطیہ دیا۔