تروپتی ضلع کی فیکٹری میں مہیب آتشزدگی پانچ افراد جھلس گئے

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع کی ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگی جس کے نتیجہ میں پانچ مزدور جھلس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سی ایم آر المونیم فیکٹری میں دو بوائلر پھٹ گئے جس کی وجہ سے آگ لگ گئی جس میں پانچ مزدور جھلس گئے جنہیں فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا اور دیگر مزدوروں کو محفوظ مقام منتقل کردیا گیا ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہونچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے کافی مشقت کی ۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ صنعتی یونٹ کا نصف حصہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی راحت کاری کے لیے پہنچ گئی اور ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ فیکٹری میں آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ۔۔ ش