تروپتی ضمنی چناؤ کے خلاف تلگودیشم اور بی جے پی کی درخواستیں مسترد

   

حیدرآباد۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے حلقہ لوک سبھا تروپتی کے ضمنی چناؤ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف تلگودیشم اور بی جے پی امیدواروں کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔ تلگودیشم امیدوار پناباکا لکشمی اور بی جے پی امیدوار رتنا پربھا نے علحدہ درخواستیں داخل کیں۔ ہائی کورٹ نے دونوں امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ دھاندلیوں کی الیکشن کمیشن سے نمائندگی کریں۔ عدالت نے کہا کہ ایسے وقت جبکہ انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے عدالت انتخابی اُمور میں مداخلت نہیں کرے گی ۔ دونوں امیدواروں کو بے قاعدگیوں پر الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے کی صلاح دی گئی۔ دونوں ہی جماعتوں کے امیدواروں نے تروپتی اسمبلی حلقہ کے پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ رائے دہی کی اپیل کرکے درخواست داخل کی تھی۔ واضح رہے کہ 3 مئی کو ووٹوں کی گنتی مقرر ہے۔