تروپتی میں آٹو رکشاء کیلئے QR کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم کا آغاز

   

حیدرآباد 17 جون : ( سیاست نیوز) : تروپتی ضلع میں پولیس نے پیر کو شہر میں آٹو رکشاؤں کے لیے QR کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم شروع کیا ۔ جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت کو تقویت دینا اور ہنگامی ردعمل کو ہموار کرنا ہے ۔ تروپتی ایس پی ہرش وردھن راجو نے پولیس پرید گراونڈ میں اس پہل کا آغاز کیا ۔ پولیس نے آٹو ڈرائیورز میں QR کوڈ اسٹیکرز تقسیم کئے ۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کا مقصد مسافرین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور مسافر جس آٹو میں سفر کررہے ہیں اس کی مکمل تفصیلات تک انہیں رسائی فراہم کرنا ہے ۔ QR کوڈ ٹکنالوجی سے چلنے والا طریقہ کار ہے جو مسافروں اور پولیس کی مدد کرتا ہے ۔ آٹو کے اندر کوڈ کو اسکیان کر کے ایک مسافر گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تمام تفصیلات تک رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پولیس کنٹرول روم سے براہ راست لنک کرتا ہے ۔ جو فوری کارروائی کو یقینی بناتا ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ اس QR کوڈ سسٹم سے خواتین و لڑکیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی جرائم کو قابو کرنے میں بھی کافی مدد ملے گی ۔۔ ش