دہرادون: اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ترویندر سنگھ راوت نے اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ترویندر سنگھ راوت نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو خط لکھ کر اس بار اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔فی الحال ڈ وئی والا سیٹ سے ترویندر سنگھ راوت ایم ایل اے ہیں ،اور وہ اس سیٹ سے تین بار نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ترویندر سنگھ راوت نے جے پی نڈا کو خط لکھ کر کہا کہ ریاست میں قیادت میں تبدیلی آئی ہے، اور پشکر دھامی کی شکل میں نوجوان قیادت دستیاب ہے۔
