ترپ بازار کی سنیٹری شاپ میں مہیب آگ

   

حیدرآباد۔ شہر کے مصروف ترین علاقہ ترپ بازار میں واقع ایک سنیٹری شاپ میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آج شام تقریباً 7 بجے ترپ بازار کی ڈی کے سنیٹری شاپ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد مارکٹ میں سنسنی پھیل گئی۔ عابڈز پولیس نے فائرنگ انجن عملہ کو طلب کرلیا اور کچھ ہی دیر میں جائے حادثہ پر دو فائر انجن پہنچ گئے اور راحت کاری کاموں کا آغاز کیا۔ ترپ بازار میں اس آتشـزدگی کے واقعہ کے بعد معظم جاہی مارکٹ، عابڈس اور سلطان بازار علاقہ میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوگئی اور پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ آگ لگی ہوگی۔