کاغذنگر میں دو ملزمین گرفتار، ضلع ایس پی کی پریس کانفرنس
کاغذنگر ۔کاغذ نگر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں سرکل انسپکٹر آف پولیس راجندر پرساد کی زیر نگرانی پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی کروناکر، سرکل انسپکٹر آف پولیس راجندر پرساد، خاتون سب انسپکٹر آف پولیس محترمہ تجسوی, سپرنٹنڈنٹ آف پولیس
yvs sudhendra
نے شرکت کی اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس
yvs sudhendra
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 نومبر کے روز ترکاری مارکیٹ میں پرا میلا خاتون کی ترکاری کی دوکان سے قطمیر خریدنے کے بہانے شنکر نے چار لاکھ 25 ہزار نقد رقم کا سرقہ کرتے ہوئے اپنے بھائی دیوجی ساکن آصف آباد کو پہنچ کر بھائی کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر سرقہ کی واردات انجام دی۔ اس سلسلے میں کاغذ نگر ٹاؤن پولیس کی جانب سے فورا حرکت میں آتے ہوئے خصوصی ٹیم کو تشکیل دے کر سی سی کمروں کے مدد سے سرقہ کرنے والے دونوں بھائیوں دیواجی اورشنکر کو گرفتار کرتے ہوئے چار لاکھ 71 ہزار 9 سو پندرہ روپے برآمد کر لیے گئے، آصف آباد اور ڈسٹرکٹ کے مختلف پولیس سٹیشنوں میں دونوں بھائیوں کے خلاف مختلف کیسس درج ہیں، لگاتار پولیس کی جانب سے تحقیقات اور تلاشی مہم کرتے ہوئے کم عرصے کے دوران دونوں ملزمین کو پکڑ لیا گیا اور ان کے پاس موجود سرقہ کی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جرم کرنے والے قانون کی نظروں سے بچ نہیں سکتا، اس لیے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو باز آنے کا انہوں نے انتباہ دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کاروبار کرنے والے تمام دکانداروں کو سی سی کیمروں کو لگانے کا مشورہ دیا، تاکہ دوکان و مال کی حفاظت ہوسکے، انہوں نے کہا کہ ایک سی سی کیمرہ سو لوگوں کے برابر ہوتا ہے, سی سی کیمروں کو لگانے پر جرائم میں کمی ہوگی. بعد ازاں مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو ضبط کی گئی چار لاکھ 71 ہزار 9 سو پندرہ روپے پیش کئے گئے۔
