ترکاری فروش کی کورونا سے موت کے بعد بھرت نگر مارکٹ بند

   

حیدرآباد۔/17 جون ، ( سیاست نیوز) شہر کی بھرت نگر مارکٹ کو اس وقت بند کردیا گیا جب کورونا وائرس سے ایک ترکاری فروش کی موت ہوگئی۔ وہ2 جون کو کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہاسپٹل میں صحت میں بہتری کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا اور وہ آئسولیشن میں تھا۔ آئسولیشن کے آخری دن اُسے سانس لینے میں دشواری ہوئی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔