ناسک : کرونا وائرس کی وباء نے اب ترکاری منڈی میں کچھ زیادہ وقت گزارنا بھی جرم بنادیا ہے۔ مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے نظم و نسق نے کووڈ۔19 کے پھیلائو کو روکنے کی کوشش کے طور پر منڈی نے داخلے کے لیے فی کس 5 روپئے کا ٹکٹ لازم کردیا ہے۔ کمشنر آف پولیس دیپک پانڈے نے کہا کہ محکمہ کی کوشش شہر کو لاک ڈائون سے بچانا ہے۔ پولیس عہدیداروں کے مطابق کوئی بھی کسٹمر اگر منڈی کے احاطہ میں ایک گھنٹے سے زیادہ رکتا ہے تو اسے 500 روپئے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔